لاہور، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم،مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی ٰپنجاب کا ویڈیو لنک خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء )وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پرائس کنٹرول کمیٹی ی کو اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر طریقے سے نبھائے گی۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت قابل قبول نہیں، مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی کیلئے چیکنگ اور مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ مقررکردہ نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :