پتنگ بازی پر پا بندی کے سخت احکا مات کے با وجو د راولپنڈ ی کے شہر یوں نے منا کر اخلا قی قدروں کی دھجیاں اڑا کر ر کھ دیں، لیس روڈ پر پتنگ اور ڈور لے کر جا نے والے نو جو انو ں اور بچوں کو پکڑ کر تھا نے بھر نے میں مصروف رہی ،ہو ائی فا ئر نگ سے 13افراد سمیت مختلف واقعات میں مجمو عی طور پر 62افراد زخمی

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء) حکو مت پنجا ب کی جا نب سے پتنگ بازی پر پا بندی کے سخت احکا مات کے با وجو د راولپنڈ ی کے شہر یوں نے بسنت نا ئٹ اور جمعہ کے روز بسنت منا کر اخلا قی قدروں کی دھجیاں اڑا کر ر کھ دیں جبکہ پو لیس روڈ پر پتنگ اور ڈور لے کر جا نے والے نو جو انو ں اور بچوں کو پکڑ کر تھا نے بھر نے میں مصروف رہی جمعرات کی شب شروع ہو نے والی طوفان بد تمیز ی کا سلسلہ جمعہ کی نماز کے دوران بھی جاری رہا شہر کے گنجا ن تر ین علا قوں میں واقع عمارتوں پر ہو نے والی پتنگ بازی کے ساتھ منچلے پتنگ بازہو ائی فائر نگ، آ تش بازی اور میوز ک سے لطف اندوز ہو تے رہے جبکہ ہو ائی فا ئر نگ سے 13افراد سمیت مختلف واقعات میں مجمو عی طور پر 62افراد زخمی ہو گئے ان میں سے ایک بچے کے گلے پر ڈور پھر گئی جو کی حا لت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں تشو یشنا ک بتا ئی جا تی ہے پو لیس کے مطا بق پو لیس نے 65افراد کو گر فتار کر کے مقدمات در ج کر لئے جبکہ چھ ہزار سے زائد پتنگیں اور دوریں تحو یل میں لی گئی ہیں فا ئر نگ کے با عث چا ند نی چو ک میں 45سالہ فضل 23سالہ انعم د ھو ک رتہ میں زخمی ہو ئی ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال ڈاکٹرز کے مطا بق 40زخمی ، ہو لی فیملی ہسپتال کے داکٹر اسامہ کے مطا بق 20اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطا بق دو افراد کو یہا ں لا یا گیاپتنگ با زی کے دوران پتنگ بازوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر ڈیک اور ڈھول باجوں کے ساتھ ہلڑ بازی کی اوراور حکو مت پنجاب کے احکا ما ت کو بو کا ٹا کر دیا سی پی او اسرار احمد عبا سی کی جا نب سے جاری کردہ احکا ما ت کے با وجود ما تحت پو لیس قا بل ذ کر کردار ادا نہ کر سکی جمعرات کی شام سے ہی چھتوں اور گلیوں میں کھلے عام پتنگ بازی ، میوزک، اور بو کاٹا کی آوازوں نے سنجیدہ حلقوں اور بالخصوص طلبا و طالبات کو شدید اذیت میں مبتلا کئے رکھا والدین کے مطابق تعلیمی سیشن تکمیل کے آخری مرحلے میں ہونے کے باعث تما م بچے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن چھتوں پر شور کی وجہ سے ان کے لئے امتحان کی تیاری میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑا جبکہ پولیس گلیوں میں بھاگ پتنگ لوٹنے والے کم عمر بچوں کو پکڑ کر اپنی دیہاڑی کھری کرنے میں مصروف رہی اور پھر نابالغ بچوں سے چھینی گئی پتنگیں افسران کو دکھا کرشا با شی حا صل کر تے رہے

متعلقہ عنوان :