ہم باتیں نہیں کرتے ہماراکام بولتاہے ،کے الیکٹرک کے ماڈل کووفاقی حکومت دیکھ لے توپوراپاکستان روشن ہوسکتاہے ، ملک ریاض

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض نے کہاہے کہ ہم باتیں نہیں کرتے ہماراکام بولتاہے ،کے الیکٹرک کے ماڈل کووفاقی حکومت دیکھ لے توپوراپاکستان روشن ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض نے کہاکہ بحریہ ٹاوٴن جوکررہاہے وہ پورے کراچی کے لئے کررہاہے ،ہم باتیں نہیں کرتے ہماراکام بولتاہے ،کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ مل کرمنصوبہ شروع کیا،ساٹھ فیصدعلاقے کوچوبیس گھنٹے بجلی مل رہی ہے ،ہم دیگرشعبوں میں بھی انوسٹمنٹ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بحریہ ٹاوٴن کے مادل کامطالعہ کرے اورکے الیکٹرک کے ماڈل کودیکھ لے توپوراپاکستان روشن ہوسکتاہے ۔ایک سوال پرکہاکہ میری سندھ ہی نہیں پنجاب حکومت سے بھی دوستی ہے ،میں کسی حکومت کے ساتھ کاروبارنہیں کرتااورنہ میں نے سیاست کرنی ہے

متعلقہ عنوان :