عامر نے آتے ہی وکٹیں اڑادیں،سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی،ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے ناقدین کا منہ بند کر دوں گا :محمد عامر،غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ، ردھم بنانے کیلئے ایک ٹورنامنٹ درکار ہوگا :فاسٹ باؤلر کی ڈومیسٹک میچ کے موقع پر گفتگو،عامر نے طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی کی ہے ، باوٴلنگ میں فرق ضرور ہوگا، کوچ راولپنڈی ٹیم صبیح اظہر

ہفتہ 14 مارچ 2015 08:42

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی ساڑھے چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، پہلے میچ میں تین اوورز میں تین بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی۔محمد عامر ساڑھے چار سال کی طویل پابندی کے بعد پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جلوہ گر ہوئے ، محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کا منہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر بند کریں گے۔

محمد عامر نے ساڑھے چار سال کی طویل پابندی کے بعد کراچی کی ٹیم عمر ایسوسی ایٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اور اپنا پہلا میچ سی ڈی اے کے خلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی فزیکل فٹنس میں ساڑھے چار سالوں بعد بہت فرق دیکھنے کو آیا۔ عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باوٴلنگ ردھم بنانے کے لیے ایک ٹورنامنٹ درکار ہوگا۔ قومی فاسٹ باوٴلر نے ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر راولپنڈی کرکٹ ٹیم کے کوچ صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ عامر نے طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی کی ہے ، باوٴلنگ میں فرق ضرور ہوگا۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ 2 ستمبر کو جب محمد عامر سے پابندی ہٹے گی تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :