منی لانڈرنگ کیس ،معروف ماڈل آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

اتوار 15 مارچ 2015 09:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس معروف ماڈل آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا آیان علی کو 5 لاکھ امریکی ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام میں بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد اے ایس ایف نے تحویل میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز منی لانڈرنگ کیس میں ملک کی معروف ماڈل آیان علی کو گرفتار کیا گیا تھا آیان علی اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کے ذریعے دبئی جا رہی تھی کہ ان کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے جنہیں کسٹم حکام نے فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی بجائے فوری طور پر میڈیکل کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا تھا میڈیکل کے بعد ملزمہ آیان علی کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :