کیوبا،سرکاری کمپنیوں سے 80 لاکھ انڈے چرانے کا الزام،عہدیداروں کو 20سال تک قید کی سزاؤں کی استدعا

اتوار 15 مارچ 2015 09:41

ہوانا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)کیوبا میں پراسیکیوٹرز نے سرکاری کمپنیوں سے80 لاکھ انڈے چرانے کے الزام میں ملوث عہدیداروں کو20سال تک قید کی سزائیں دینے کی استدعا کی ہے،یہ بات سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتائی۔ریاستی اخبار گرانما نے اطلاع دی ہے کہ 2012ء کے انڈوں کے معاملے نے کمیونسٹ ملک کی حکومت کو356000 ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

روزنامہ نے کہا کہ مجرموں کیلئے8سے20سال تک قید کی سزائیں دینے کی درخواست کی گئی ہے،یہ ایک مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔پراسیکیوٹرز نے خوارک تقسیم کرنے والے19سرکاری ملازمین پر انڈوں کی تجارت کیلئے بلیک مارکیٹ قائم کرنے کیلئے دھوکہ دینے والے حساب کتاب،جعلی رسیدوں اور غیر مجاز ترسیلی راستوں کے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نے کہا ہے کہ وہ جائزہ نہ لینے والے یا بدعنوان نگرانوں،ناقص یا غیر حاضر تنبیہی نظام اور سازباز کرنے والے یا قابل برداشت رویوں کی وجہ سے کامیاب ہوئے جو مقدمہ شروع ہوتے وقت بالکل خاموش رہے۔

مجرموں میں ہوانا صوبے کے لئے ریاستی تجارتی کمپنی کے معاشی ڈالر بکتر لبوس روبرٹو برزاگااوراس کے نائب شامل ہیں۔صدر راہول کاسترو نے2009ء میں بدعنوانی کو ملک کیلئے سرکاری قراردیتے ہوئے اس کے خلاف انسداد بدعنوانی میچ شروع کیا تھا۔کیوبا کے ریاستی کنٹرول کی حامل میڈیا نے کم ہی بدعنوانی کیسوں پر اطلاع دی ہے،لیکن کیوبا کے عہدیداروں یا خارجی تجارتی ایگزیکٹوز کے خلاف مقدموں کے بارے میں موقع بہ موقع ذکر کرتا ہے،جو کہ علامتی طور پر طویل قید کی سزاؤں کے ساتھ ختم ہو رہے ہیں۔