کرنسی سمگلنگ پر ایان علی کی گرفتاری، ایف آئی اے کا رحمن ملک کے بھائی خالد ملک کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ

پیر 16 مارچ 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) کرنسی سمگلنگ پر گرفتار ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے بھائی خالد ملک کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامور ماڈل ایان علی نے تحقیقاتی ادارے کے آفیسر کو بتایا کہ انہیں یہ رقم وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے بھائی خالد ملک نے دی ہے کہ اسے دبئی کے راستے امریکہ تک لے جائیں۔

(جاری ہے)

ایان کے اس الزام کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خالد ملک کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی نے خالد ملک سے دوستی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل ایان ولد محمد حفیظ نے ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جارہی تھی کہ دوران چیکنگ ان کے پرس سے 506800 ڈالر برآمد ہوئے جس پر انہین کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :