قومی وطن پارٹی کے رہنما بخت بیدار پارٹی رکنیت سے مستعفی

پیر 16 مارچ 2015 10:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما بخت بیدار پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے جبکہ اسمبلی رکنیت سے استعفٰی کا فیصلہ حلقہ انتخاب سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز قومی وطن پارٹی کے رہنما بخت بیدار نے پارٹی رکنیت سے استعفٰی دے دیا پارٹی کی طرف سے بخت بیدار پر سینٹ الیکشں میں پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ پارٹی کی جانب سے شک اور الزام لگانے پر بخت بیدار دلبرداشتہ ہو کر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے جبکہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا بخت بیدار جلد ہی اپنے حلقہ انتخاب سے مشاورت کے بعد اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :