خیبرون آپریشن کامیابی سے جاری،باڑہ میں حکومتی رٹ بحال، آپریشن کے دوران پانچ سو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے،17جوان شہید 38 زخمی ہوئے، 33 لاشیں تحویل میں لی گئیں۔ بریگیڈیئر زاہدکی بریفنگ

منگل 17 مارچ 2015 09:10

لنڈی کوتل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) پاک فوج کے افسر بریگیڈئیر زاہد کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی ون میں آپریشن خیبر ون کا میابی سے جاری ہے، باڑہ کے علاقے میں حکومت کی رٹ بحال کردی گئی ہے، بریگیڈیئر زاہد کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اب تک پانچ سو دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں خیبر ایجنسی میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر زاہد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پانچ سو دہشت گردوں نے ہتھیاار ڈال دیئے ہیں، آپریشن کے دوران سترہ جوان وطن کی مٹی پر قربان ہوئے۔

پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر زاہد کا کہنا تھا کہ خیبر ون آپریشن 16 اکتوبر2014 کو شروع کیا گیا،آپریشن میں اب تک پاک فوج کے17جوان شہید، جب کہ 38 زخمی ہوئے، آپریشن کے دوران اب تک فورسز نے 33لاشیں تحویل میں لیں،جب کہ آپریشن کے دوران 500 سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے۔

متعلقہ عنوان :