ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری اولین تر جیح ہونی چاہیے ،مو لا نا فضل الرحمن،چین سے بہترین تعلقات ہیں اور وقت گذر نے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے ، چین روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

منگل 17 مارچ 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری اولین تر جیح ہونی چاہیے ،چین سے بہترین تعلقات ہیں اور وقت گذر نے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ کیمونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانگی سے قبل مو لا نا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمن پارٹی وفد کے ہمراہ پیر کو اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہوگے وفد میں سنیٹر طلحہ محمود ،جلال الدین ایڈووکیٹ ،مفتی ابرار احمد ،حاجی منظور آفریدی شامل ہیں مو لا نا محمد امجد خان نے بتا یا کہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ چین کی حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر گے ہیں جہاں جے یو آئی کے سر براہ چینی راہنماؤں سے کاشغر اور گوادر کے در میان تجارتی راستے کے بارے میں گفتگو کریں گے نے انہوں نے بتا یا کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی کے ساتھ مو لا نا فضل الرحمن کی باقاعدہ 2010ئئمیں دوستی ہوئی تھی مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی دنیا کے ساتھ خصوصا پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترتعلقات کی حامی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اور پاکستان کے تعلقات ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مضبوط ہوں گے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ملک میں جاری جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ 73ءء کے آئین پر عمل سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گر دی کا خاتمہ ہر پا کستانی کی خواہش ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد ملک وملت پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں ایک سازش کے ذریعے فسادات کی کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں ہر قسم کے فسادات کی سازشوں کو عوام اور دینی قوتوں کے تعاون سے ناکام بنا ئے گی انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام امن ومحبت کو پھیلانے کی ضرورت ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ 21ویں تر میم میں مذہبی دہشت گر دی ہی نہیں بلکہ ہر قسم کی دہشت گر دی کے الفاظ شامل کرنے پر حکومت نے رضا مند ی ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور ترقی کے لیئے جے یو آئی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :