وزارت خزانہ نے سند ھ حکومت کو 8ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے نمائندہ نامزد کرنے کی ہدایت کر دی،خیبر پختونخوا کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نامزد

منگل 17 مارچ 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) وزارت خزانہ نے سند ھ حکومت کو 8ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے نمائندہ نامزد کرنے کی ہدایت کر دی ،خیبر پختونخوا کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کو نامزد کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ وہ 8ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اپنا نمائندہ جلد از جلد نامزد کریں تاکہ این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس بلایا جا سکے واضح رہے کہ 7واں این ایف سی ایوارڈ 2010میں ہوا تھا جس میں صوبوں کو ان کی پیداوار اور حکومتی منافع میں شریک کیا گیا تھا این ایف سی ایوارڈ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سابق سینٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے تاہم کے پی حکومت نے اپنے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں این ایف سی ایوارڈ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے جس پر خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتیں ناخوش دکھائی دے رہی ہیں ۔