شامی صدر نے امریکی وزیرخارجہ کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کردیا

منگل 17 مارچ 2015 09:57

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)شامی صدر بشارالاسد نے امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے مذاکرات کی مبہم پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے اعلامیوں کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سپر کو ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''ہم ابھی تک اعلامیے ہی سن رہے ہیں،ہمیں عملی اقدامات کا انتظار کرنا چاہیے اور پھر ہم فیصلہ کریں گے''۔شارالاسد نے کہا کہ ''شام کی صورت حال سے متعلق بین الاقوامی روّیے میں تبدیلی ایک مثبت قدم ہوگی'' لیکن انھوں نے اپنے اس موٴقف کا اعادہ کیا کہ بیرونی ممالک کو شام میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے باز آجانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :