سندھ ہائی کورٹ نے عمران خان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،ایم کیو ایم کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہدقتل کاالزام عائدکرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا تھا

منگل 17 مارچ 2015 09:46

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہدقتل کاالزام عائدکرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف ایم کیوایم کیہرجانیکیدعویکے کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس شفیع صدیقی نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں عمران خان کی عدم شرکت پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان پر50ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا، عمران خان نے ہرجا نے کے دعو ے پر جواب جمع نہیں کرایاتھا۔

کیس میں عمران خان کی طرف سے مشرف اظہرایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مشرف اظہرایڈووکیٹ نے جواب جمع نہ کرا نے پر عدالت سے معافی مانگ لی، جس پر عدالت نے عمران خان کو اگلی سماعت پر جواب جمع کرانیکاحق بحال کر دیا، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرایاجائے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے الظاف حسین کے خلاف بازیبا الفاظ کے استعمال اور الزامات پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ۔