لاہور یوحنا آباد کے واقعے پر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو جیل میں ڈال دینا چاہیے،جمشید دستی، اقلیتوں کا تحفظ حکومت آئینی و اسلامی فرض ہے۔ آئے روز دہشت گردی ہورہی ہے، حکمران اپنے گھروں میں مزے سے بیٹھے ہیں سب سے بڑے دہشت گرد تو حکمران ہیں وہ کیا مجرموں کو پکڑیں گے۔ یوحنا آباد سانحہ پر میری سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لیں اور آئین کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 17 مارچ 2015 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ لاہور یوحنا آباد کے واقعے پر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو جیل میں ڈال دینا چاہیے‘ اقلیتوں کا تحفظ حکومت آئینی و اسلامی فرض ہے۔ آئے روز دہشت گردی ہورہی ہے اور حکمران اپنے گھروں میں مزے سے بیٹھے ہیں سب سے بڑے دہشت گرد تو حکمران ہیں وہ کیا مجرموں کو پکڑیں گے۔

یوحنا آباد سانحہ پر میری سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لیں اور آئین کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوم اکٹھی ہوئی لیکن نیشنل پلان پر کوئی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

حکومت کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی دہشت گردی دندناتے پھر رہے ہیں مجرم جہاں بھی ہو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ بڑے بڑے مگرمچھوں کے خلاف بھی کارروائی کریں جو کہ اصل مجرم ہیں۔ نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اصل طالبان الطاف حسین خود ہیں۔ ان کو لندن سے واپس بلا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جنہوں نے مجرموں کو پناہ دے رکھی تھی مجھے افسوس ہے کہ اتنے ثبوت ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔