ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار4ایشین ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں،ایشیاکے چوتھے ٹیسٹ ملک بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ آئی سی سی میگاایونٹ کا کوارٹرفائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیاہے، کرکٹ کی ابتداء کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل سے پہلے باہر ہوگئی

منگل 17 مارچ 2015 08:59

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء )کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بارچارایشین ٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔ گذشتہ چھ میگاایونٹ میں کوئی ایشین ٹیم فائنل میں ضرور پہنچی ہے۔اورتین مرتبہ چیمپئن بھی ایشین ملک بنا۔کرکٹ گوروں کاکھیل ہے۔لیکن گذشتہ کئی عشروں سے ایشین ٹیموں نے اپنی دھاک بٹھائی ہے۔ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں جاری میگاایونٹ میں پہلی بارچارایشین ٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔

ایشیاکے چوتھے ٹیسٹ ملک بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ آئی سی سی میگاایونٹ کا کوارٹرفائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیاہے۔جبکہ کرکٹ کی جنم بھومی انگلینڈ کی ٹیم پہلے مرحلے سے آگے نہ جاسکی۔ اس طرح ایشین سپر پاورزنے اپنا لوہا منوالیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ1992ء سے سے2011ء تک 6 ورلڈکپ فائنل میں کوئی نہ کوئی ایشین ملک ضرورپہنچاہے۔

(جاری ہے)

تی3 مرتبہ چیمپئن بھی ایشین ٹیم بنی۔

1992 میں پاکستان نے انگلینڈ کوہراکرٹائٹل جیتا۔1996 میں سری لنکا نے فائنل میں کینگروز کوزیرکیا۔1999 کے چیمپئن شپ میچ میں آسٹریلیاں نے پاکستان کوہرایا۔2003ء میں آسٹریلیا نے بھارت کو اور 2007 میں سری لنکا کو فائنل میں زیرکرکے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 2011 ورلڈ کپ کافائنل دوایشین سپرپاورز بھارت اورسری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں میزبان بھارت فتحیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :