سانحہ یوحناآبادکے بعدجلائے جانے والے دوسرے شخص کی بھی شناخت ،فیصل آبادکے بابرنعمان کے ورثاء نعش لینے تھانے پہنچ گئے،ڈی این اے کے بعدنعش حوالے کی جائے گی ،پولیس

بدھ 18 مارچ 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)سانحہ یوحناآبادکے بعدجلائے جانے والے دوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی ،فیصل آبادکے بابرنعمان کے ورثاء نعش لینے تھانے پہنچ گئے ،پولیس کاکہناہے کہ ڈی این اے کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں یوحناآبادمیں دھماکوں کے بعدزندہ جلائے جانے والے دوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی ہے ،19سالہ بابرنعمان سرگودھاکارہائشی ہے جوکجھ مٹہ میں ہوزری کی فیکٹری میں کام کرتاتھابابرنعمان کے ورثاء کاکہناہے کہ وہ سوشل میڈیاپرتصویر دیکھ کرلاہورآئے ہیں ،بابرنعمان چنددن قبل لاہورآیاتھااوراب تک لاپتہ ہے ،بابرنعمان کوبے گناہ قتل کیاگیاہے ،پولیس کاکہناہے کہ بابرنعمان کی ڈی این اے رپورٹ آنے پرنعش ورثاء کے حوالے کی جائے گی

متعلقہ عنوان :