عمران خان اور شیخ رشید میں اہم ملاقات، لاہور کو آئندہ حکومت مخالف تحریک کا مرکز قرار دینے پر اتفاق

بدھ 18 مارچ 2015 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے لاہور کو آئندہ حکومت مخالف تحریک کا مرکز قرار دینے پر اتفاق کیا ہے‘ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے 45 منٹ تک بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس میں جاری ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور طے پایا کہ تحریک کا اگلا مرکز لاہور ہوگا اور تحریک انصاف اسمبلیوں میں نہیں جائے ۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں ثابت ہوجاتا ہے کہ دھاندلی ہوئی تو حکومت کے خلاف تحریک شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی ملک میں کوئی رٹ نہیں ہے ۔ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔