محمد عرفان کی انجری کے بعد ایک اور بری خبر گرین شرٹس کی منتظر ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل بارش یا خراب موسم کے باعث نہیں ہو پاتا تو آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی

بدھ 18 مارچ 2015 08:59

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان کو آسٹریلیاکے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل محمد عرفان کی انجری اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اور بری خبر پاکستان کی منتظر ہے۔اگر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل بارش یا خراب موسم کے باعث نہیں ہو پاتا تو آسٹریلینٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو اس میچ کی فاتح وہ ٹیم قرار پائے گی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ لئے ہوں گے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر رہی ہوگی۔اگر کسی وجہ سے پاکستان اورر آسٹریلیا میچ کا نتیجہ نہ آسکا تو آسٹریلیا فاتح قرار پائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیانے گروپ میچوں میں چار فتوحات اور ایک بارش کی نذر ہونے کے باعث نو پوائنٹس حاصل کیے تھے جبکہ پاکستان نے چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔اسی طرح جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کوارٹر فائنل بے نتیجہ رہتا ہے تو پروٹیز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے، دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے تھے لیکن جنوبی افریقہ کا اوسط سری لنکا سے بہتر ہے۔اس فارمولے کے تحت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میں ہندوستان جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دیا جائے گا۔