ائیر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر ،ائیر مارشل سہیل امان کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ،صدر نے منظوری دیدی

جمعرات 19 مارچ 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)ائیر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ،سہیل امان کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،صدر نے منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سفارش پر ائیر مارشل سہیل امان کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاک فضائیہ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔ائیر مارشل سہیل امان سنیارٹی میں تیسرے نمبر تھے ،واضح رہے کہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ آج (جمعرات) کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جس کے بعد ترقی پانے والے ائیر چیف مارشل سہیل امان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے