یورپی مرکزی بینک کے خلاف مظاہرے،پولیس اہلکار وں سمیت درجنوں افراد زخمی،16مظاہرین گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2015 09:16

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یورپی مرکزی بینک کے نئے ہیڈکوارٹرز کے افتتاح کے موقع پر پرتشدد مظاہروں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار اور 21 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور سرمایہ دارانہ نظام کے مخالف مظاہرین کے درمیان یہ جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری رہیں۔ اس موقع پر 16 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مظاہرین نے پولیس کی سات گاڑیاں نذر آتش کر دی تھیں۔ جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پولیس اور فائر فائٹرز کے کام میں رخنہ ڈالے۔ وفاقی وزیر اقتصادیات اور نائب چانسلر زیگمار گابریئل کے مطابق ان مظاہروں سے عوام میں اس بارے میں آگہی کا فقدان نظر آتا ہے کہ یورپی مرکزی بینک یورپ کی اقتصادی مضبوطی کے لیے سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :