بھارت میں بزرگ راہبہ کی آبروریزی، کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 09:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)بھارتی حکام نے 75 سالہ ایک بزرگ مسیحی راہبہ کی آبروریزی کے واقعہ کی تحقیقات ملک کے اعلیٰ ترین تحقیقاتی ادارے کو سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں جمعے کو رونما ہونے والے اس واقعے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو شدید دباوٴ کا سامنا ہے۔ ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے تصدیق کی ہے کہ اب سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اس کیس کی تحقیقات کرے گا۔ ممتا بینر جی کے بقول ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس سخت تگ و دو کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :