پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ موٴخرکردیا

جمعہ 20 مارچ 2015 09:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ موٴخرکردیا،شریک چئیرمین آصف زرداری نے گورنر سندھ کوجمعرات کو ٹیلی فون کرکے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جمعرات کوبلاول ہاوٴس کراچی میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں فی الحال شامل نہ کیا جائے، صولت مرزا کے بیان سے پیدا ہونیوالی صورتحال واضح ہونے کے بعد ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شریک چئیرمین آصف زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال اور متحدہ کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔