آسٹریلیا کیخلاف میچ ،دو قومی اسٹارز کھلاڑیوں کیلئے آخری ہونے کا امکان، کینگروزکیخلاف شکست کی صورت میں کپتان مصباح الحق اورشاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیراختتام کوپہنچ جائیگا

جمعہ 20 مارچ 2015 08:01

کینبرا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل ، قومی ٹیم کے دواسٹارکھلاڑیوں کا آخری میچ بھی ثابت ہوسکتا ہے، کینگروزکیخلاف شکست کی صورت میں کپتان مصباح الحق اورشاہد آفریدی کا ون ڈیکیرئیراختتام کوپہنچ جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے قومی کپتان مصباح الحق اور بوم بوم شاہدآفریدی کا ون ڈے کیرئیراپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، آسٹریلیا سے کوارٹرفائنل میں شکست کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کا شاندارانٹرنیشنل کیرئیر اختتام پذیر ہوجائے گا،مصباح الحق کے کیرئیر کا یہ ایک سو باسٹھ واں میچ ہوگا، اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں مصباح نے تینتالیس اعشاریہ چارآٹھ کی اوسط سے پانچ ہزاراٹھاسی رنز بنائے لیکن وہ کوئی سنچری نہ بناسکے،دوسری جانب بوم بوم آفریدی چار سو ستانوے میچزمیں آٹھ ہزارسے زائد رنز اور تین سو پچانوے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور سب سے زیادہ تین سو پچاس چھکے بھی لگائے،دونوں کھلاڑیوں نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی ون ڈے سے کنارہ کش ہونیکا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :