جوڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اورجمہوریت کی فتح ہے ،عمران خان ،دھاندلی کے ثبوت پیش کرکے ملوث افرادکوسزادلائیں گے ،پی ٹی آئی چیئرمین کا دھرنے کے شرکاء سے اظہار تشکر

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اورجمہوریت کی فتح ہے ،دھاندلی کے ثبوت پیش کرکے ملوث افرادکوسزادلائیں گے ،عمران خان نے 126دن دھرنادینے والوں سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اورجمہوریت کی فتح ہے ،کمیشن دھاندلی کی تحقیقات کریگااورتاریخ میں پہلی باردھاندلی کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 1970ء کے بعدہرالیکشن میں دھاندلی ہوئی ،ہم کمیشن کے سامنے دھاندلی کے ثبوت پیش کرکے ملوث افرادکوسزائیں دلوائیں گے ۔کمیشن کاقیام مینڈیٹ چرانے والوں کے خاتمے کاسنگ میل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام حقیقی جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات چاہتی ہے ،شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی بنیادہے