جوڈیشل کمیشن کے قیام پراتفاق خوش آئندہے ،تحریک انصاف،امیدہے دھاندلی کی تحقیقات اورملوث افرادکوسزائیں بھی ہوں گی، شیری مزاری ، جوڈیشل کمیشن میں ہمارے تحفظات کوبھی شامل کیاجائے ، ا ے این پی ، سیاسی جرگہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگیا ،فریقین کومبارکبادہے،سینیٹررحمان ملک

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)پاکستان انصاف نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پراتفاق خوش آئندہے ،امیدہے کہ دھاندلی کی تحقیقات اورملوث افرادکوسزائیں بھی ہوں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اے این پی کاکہناہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارے تحفظات کوبھی شامل کیاجائے ،پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پراتفاق خوش آئندہے اورکمیشن کاقیام ہماری جیت ہے ،ہم امیدکرتے ہیں کہ اب2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی مکمل تحقیقات ہوں گی اوردھاندلی میں ملوث افرادکوسزائیں بھی دی جائیں گے ،جبکہ اے این پی کے ترجمان زاہدخان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کاقیام خوش آئندہے تاہم کمیشن میں ہمارے تحفظات کوبھی شامل کیاجائے ۔

ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹررحمان ملک نے کہاہے کہ سیاسی جرگہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگیاہے ،فریقین کومبارکبادہے ۔رحمان ملک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کی تجویزسیاسی جرگے نے دی تھی اورسیاسی جرگہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگیاہے ،جوڈیشل کمیشن کاقیام خوش آئندہے رحمان ملک نے مزیدکہاکہ انہوں نے فریقین کوفون کرکے مبارکباددی ہے

متعلقہ عنوان :