افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد لشکر طیبہ سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کا آپریشنل فوکس بھارت ہوگا ، پینٹاگون ، القاعدہ جنوبی ایشیائی خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہی ہے ، ایڈمرل سیموئیل جے کلیئر

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:05

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء ) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے آئندہ سال امریکی فوج کے انخلاء کے بعد لشکر طیبہ سمیت پاکستان میں موجود تمام دہشگرد گروپوں کی توجہ بھارت پر مرکوز ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے اعلیٰ سطحی کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے لاگلیئر نے کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ لشکر طیبہ سمیت دیگر پاکستانی دہشتگرد گروپ اس وقت افغانستان میں برسر پیکار ہیں تاہم آئندہ سال ملک سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ان دہشتگردوں کا تمام آپریشنل فوکس بھارت ہوگا انہوں نے کہا کہ القاعدہ جنوبی ایشیا میں اپنا اثرورسوخ بڑھاتی جارہی ہے اور وہ جغرافیائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کے مراکز بھی تبدیل کرتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے افغانستان سے انخلاء کے بعد بھی دہشتگرد گروپوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جنوبی ایشیائی خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے ۔