بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ریلوے حادثے میں تیس افراد ہلاک،ایک سو پچاس زخمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:24

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ روز ایک ریلوے حادثے میں تیس افراد ہلاک اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنتھا ایکسپریس ٹرین کی دو گاڑیاں پچروان ریلوے سٹیشن پر ایک دوسرے سے ٹکراگئیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چار ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ایک ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا بھارت کے وزیر ریلوے سریش پاربھو نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے دو ، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :