وفاقی حکومت نے 104ارب روپے ٹیکس رعایتوں کو ختم کر دیا ہے، اسحاق ڈار ،سابقہ حکومتوں کی جانب سے بعض حلقوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ٹیکس استشنا اور رعایتیں فراہم کی گئی تھی ایف بی آر میں اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 104ارب روپے ٹیکس رعایتوں کو ختم کر دیا ہے، سابقہ حکومتوں کی جانب سے بعض حلقوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ٹیکس استشنا اور رعایتیں فراہم کی گئی تھی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مراعات یافتہ طبقے اور خاص گروہ کو نوازنے کے لئے مختلف وقتو ں میں جاری کیے ایس آر او ختم کیے ہیں ایس آر او ز کلچر ختم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے سابقہ ادراو میں ٹیکس نظام کو بھی مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس کے نظام میں لمبے عرصہ تک خاص لوگوں کو نوازا گیا ہے جس سے ٹیکس نظام کی حالت خراب ہو گئی جس سے دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت پر مضبوط اور اثر انداز ہونے والے گروپ کے پریشر کے باوجود حکومت کا ان ایس آر اوز کو ختم کرنا ان کے مضبوط عزم اور ادارہ کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جامع پلان کے تحت تین سالوں تک اس ایس آر او کلچر کو ختم کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے پلان کے تحت ٹیکس اسشنا کی تمام رعایتں ماسوائے حساس رعایتوں کے ختم کر دی جائے گی انہوں نے ایف بی آر حکام پر زور دیا کہ وہ ملک اور قوم کی خاطر اپنے فرائض منصبی ایماندری کے ساتھ انجام دے اور ٹیکس نظام کو بہتر بنائے

متعلقہ عنوان :