عمران خان کا اپنے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں آج خود عدالت میں پیش ہونے کا امکان

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں آج خود عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔ مختلف فریقین کی جانب سے کسی کی طوالت دینے کے باعث عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو مقدمے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج عدالت میں پیش ہوکر سرپرائز دے سکتے ہیں۔

عمران خان کے وکلاء نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان اس مقدمے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہین تاکہ 2013 ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حقائق قوم کے سامنے لائے جاسکین دوسری طرف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ کا کہنا تھا کہ ہم منتظر ہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں ‘ ہم اس حوالے سے کسی نفسیاتی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :