پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کیلئے جنگ میں بھارتی عوام کی پاکستان کی جیت کی خواہش تھی مگر پوری نہ ہوسکی

ہفتہ 21 مارچ 2015 07:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کے لئے جنگ جاری تھی جبکہ بھارت میں شاید پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کی جیت کیلئے دعا کر رہے تھے مگر ان کی دعا قبول نہ ہوسکی ۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کے دیوانے اس لئے بھی دعا کر رہے تھے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بڑا ”رومانچک“ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے کرکٹ کے شائقین میں بڑی دلچسپی اور جذباتی کیفیت امڈ آتی ہے۔ اس لئے بھارتی شائقین کی یہ خواہش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر پاکستان 26 مارچ کو بھارت کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے۔ اس لئے بھارت کی عوام آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کی کمنٹری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر دیکھ رہی تھی۔ ایسا اس لئے بھی ہو رہا تھا کہ بھارتی شائقین یہ بھی چاہتے تھے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو ایک ہی عالمی کپ میں دو بار ہارتے ہوئے دیکھے لیکن اب انکا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو آسٹریلیا کیساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :