وہاب ریاض شین واٹسن نوک جھونک ، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ، دونو ں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈسپلنری کارروائی کا فیصلہ ، دونوں کھلاڑی نے کوڈ آ ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ، فیصلہ آج سنایا جائے ، آئی سی سی

ہفتہ 21 مارچ 2015 07:31

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کواٹر فائنل میچ میں پاکستانی باؤلر وہاب ریاض اور آسٹریلیا کے بلے باز شین واٹسن کو نوک جھونگ مہنگی پڑ گئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے دونوں کھلاڑیوں کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کا الزام عائد کردیا ہے اس بارے فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستانی باؤلر وہاب ریاض اور آسٹریلیا کے بلے باز شین واٹسن کے درمیان نوک جھونک فیلڈامپائرز نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اس بات کا نوٹس آئی سی سی نے لے لیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا فیصلہ آج ہفتہ کو آئی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس پر دونوں کے خلاف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :