امریکا ایرانی عوام کو ’اسلامی حکومت‘ کے خلاف کرنا چاہتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

اتوار 22 مارچ 2015 10:02

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکا اقتصادی دباوٴ ڈال کر ایرانی عوام کو ’اسلامی حکومت‘ کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف جوہری تنازعے کے حوالے سے ہو رہے ہیں اور علاقائی معاملات میں اس سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا الزام بھی مغربی طاقتوں پر عائد کیا۔