خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلز لہ ،ریکٹراسکیل پر شدت 5.0ریکارڈ ، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 22 مارچ 2015 09:20

پشاور،چترال،مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.0ریکارڈ کی گئی اور یہ پاک افغان سرحد پر کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 15کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ ڈویژن،سوات،لوئردیر،ہزارہ،مانسہرہ اور گردونواح کے دیگر علاقوں جبکہ چترال سمیت گلگت بلتستان کے بھی دیگر علاقوں اور آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی