کیڈٹ کالج ہری پور : 5طلباء نے اپنے ہی ساتھی کو لوہے کے راڈ مار کر قتل کردیا ،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی، پانچوں ملزمان گرفتار ، مقدمہ در ج

اتوار 22 مارچ 2015 09:33

ہری پور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء ) کیڈٹ کالج ہری پور میں 5طلباء نے اپنی ہی کلاس کے ساتھی کو قتل کردیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج ہری پور کے ہاسٹل میں مقیم پانچ طلباء محسن رانا ، عبدالوہاب ، عبدالقدوس اور دو دیگر ساتھیوں نے لوہے کے راڈ سے وار کرکے اپنے ساتھی کو قتل کردیا تمام طلباء آٹھویں جماعت میں پڑھتے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہری پور منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :