فرانس ،بلدیاتی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت فیورٹ

پیر 23 مارچ 2015 09:09

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ اعتدال پسندوں کے مقابلے میں علاقائی انتخابات میں فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے ان انتخابات میں قدامت پسندوں اور سوشلسٹوں کے مقابلے میں یہ جماعت آگے دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فرانس میں 2054 کونسلز کے لیے 43 ملین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق متعدد سٹی کونسلز میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 29 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ نیشنل فرنٹ کی رہنما ماریں لے پین کے مطابق عوام میں ان کی جماعت کی مقبولیت کی وجہ اس کا اینٹی امیگریشن اور ایٹی یورپ عزم ہے۔ لے پین سن 2017 کے صدارتی انتخابات میں بھی شریک ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔