اوکاڑہ ، وین اور چنگ چی رکشے میں تصادم ، ماں بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

پیر 23 مارچ 2015 09:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء) اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں وین اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں تیز رفتاری کے باعث وین اور چنگچی رکشے میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چنگچی رکشتے پر سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آا ہے چنگچی ڈرائیور سمیت چار مسافر جاں بحق ہوئے ہیں، مرنے والوں میں ماں اور بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ وین ڈرائیور گاڑی موقع چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔