وفاقی پولیس کی سکیورٹی کلیئرنس مشکوک‘ پریڈ کے موقع پر اہم ڈیوٹیاں نہ دیئے جانے کا انکشاف، ڈیوٹیز کے علاوہ دیگر پولیس اہلکاروں کیلئے پریڈ گراؤنڈ تو در کنار احاطہ میں بھی جانے پر پابندی عائد

پیر 23 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء) وفاقی پولیس کی سکیورٹی کلیئرنس مشکوک‘ آج ہونے والی پریڈ کے موقع پر پولیس کو اہم ڈیوٹیاں نہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیو ٹیزکے علاوہ دیگر پولیس اہلکاروں کیلئے پریڈ گراؤنڈ تو در کنار احاطہ میں بھی جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج پیر کو ہونے والی 23 مارچ کی پریڈ کے موقع پر ملکی تاریخ کی پہلی بار انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس موقع پر وفاقی پولیس نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بھرپور پاک فوج کی معاونت کی لیکن پولیس کی چند اہم محاذوں پر ناکامی کے باعث پریڈ معاملات کی سکیورٹی سے انہیں دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی پولیس کو دور ناکوں پر اہم ڈیوٹیاں دیئے جانے کے علاوہ پریڈ معاملات سے دور رکھا گیا ہے اور اس کے علاوہ دیگر پولیس اہلکاروں کو اس احاطہ میں بھی آنے سے روک دیا گیا اور انہیں ناکوں پر بھی لسٹوں میں نام نہ ہونے کی صورت میں تعینات نہیں کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :