وفاقی حکومت مالی سال 2014-15کے دوران اب تک 525ارب روپے کی سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سے 250ارب روپے جاری کر پائی ، این ایچ اے کو 34.61ارب ، پانی کے منصوبوں کیلئے 25ارب ، بجلی کے منصوبوں کیلئے 21ارب روپے، ایچ ای سی 7.83ارب ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 34 ارب روپے جاری ہوئے

پیر 23 مارچ 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت مالی سال 2014-15کے دوران اب تک 525ارب روپے کی سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سے 250ارب روپے جاری کر پائی جو کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 48فیصد بنتا ہے، این ایچ اے کو 34.61ارب روپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 25ارب روپے، بجلی کے منصوبوں کیلئے 21ارب روپے، ایچ ای سی 7.83ارب روپے جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 34 ارب روپے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (یکم جولائی 2014سے لے کر 20مارچ2015تک وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 250ارب روپے جاری کئے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2014-15کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 525ارب روپے مختص کئے جبکہ آٹھ ماہ 20روز کے دوران وفاقی حکومت نے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا محض 48فیصد جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مذکورہ عرصہ کے دوران این ایچ اے کو 34ارب 61کروڑ روپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 25ارب روپے، بجلی کے منصوبوں کیلئے 21 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کو 7ارب 83کروڑ روپے جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 34ارب روپے جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :