کشمیر سمیت تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں، ممنون حسین،کشمیر کا حل خطے میں امن کی بنیاد ہوگا،پاکستان عالمی امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخروہوں گے،اس جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ہماری منزل ترقی اور جدید پاکستان ہے، صدر مملکت کا مشترکہ پریڈ سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھا رت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، کشمیر کا حل خطے میں امن کی بنیاد ہوگا،پاکستان عالمی امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخروہوں گے،اس جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،میں خود سرحد پر جا کر جوانوں کو گلے لگاؤں گا،ہماری منزل ترقی اور جدید پاکستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 مارچ کے حوالے سے مشترکہ پریڈ پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صدرممنون حسین نے کہا کہ کہ سات سال بعد منعقد ہونے والی پریڈ دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہوا ہے،ہماری منزل ترقیات اور روشن پاکستان ہے،بزرگوں کے نقش وقدم پرچل کر پاکستان کو بھنور سے نکال سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے لئے کردار اتا کرتا رہے گا ،بھارت سمیت تما م مما لک کیساتھ برابری کی بنیاد پر ا اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک کرنا ہوگا، صدر نے کہا کہ دہشت گردی خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ہمارا فخر ہے،پاکستان عالمی امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافہ ہوا ہے،ہماری منزل ترقی اور جدید پاکستان ہے ،پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے ،ہمارا عزم گواہ ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ جلد ممکن ہے ،میں خود سرحد پر جا کر جوانوں کو گلے لگاؤں گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،صدر نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی حکومت کی ترجیحات درست ہیں،قوم صدق دل سے ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے،ہماری قوم نے بے سروسانی کے عالم میں اپنا سفر شروع کیا ہے،کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر عوامی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو سکتا ہے ،کشمیر خطے میں امن کی بنیاد ہوگا،آرمی پبلک سکول کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔