اسرائیل ،نیتن یاہو کو حکومت سازی کے لیے حمایت حاصل ہو گئی

منگل 24 مارچ 2015 10:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ میں واضح حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ نیتن یاہو نئی مخلوط حکومت کی تشکیل میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی صدر روئیوین ریولِن کا انتخابات میں کامیاب ہونے والی دس سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے دو روزہ ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ اِن لیڈران سے مشاورت اور اْن کی سفارشات کی روشنی میں وہ وزیراعظم کی نامزدگی کریں گے۔ صدر کے ترجمان جیسن پرلزمین کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ نیتن یاہو کو 67 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اراکین کی کْل تعداد 120 ہے۔

متعلقہ عنوان :