جاپانی وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، ایشیا پیسیفک پیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی

منگل 24 مارچ 2015 10:26

ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر باراک اوباما کے ساتھ اْن کی ملاقات میں خاص طور پر تجارتی و اقتصادی نوعیت کے ایشیا پیسیفک پیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکا کے آٹھ روزہ دورے کے دوران کئی اور اہم امور پر بھی شینزو آبے امریکی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اِس میں ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوعات بھی شامل ہیں۔ وہ اٹھائیس اپریل کو اوباما سے ملاقات کریں گے۔ جاپانی وزیراعظم امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ کانگریس سے خطاب کرنے والے وہ پہلے جاپانی وزیراعظم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :