روس،صدر پوٹن نے دو اعلیٰ حکومتی اہلکار برطرف کر دئیے

منگل 24 مارچ 2015 10:26

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی حکومت کے دو سینیئر اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ دونوں افراد کی برطرفی پوٹن حکومت کے کڑے ناقد بورِس نیمسوف کے قتل کے قریب ایک ماہ ماہ بعد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ 61 برس کے اولیگ موروزوف صدر کی داخلہ پالیسی کے شعبے کے سربراہ تھے اور وہ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے کو چھوڑ رہے ہیں۔ دوسرے فارغ ہونے والے سرگئی بولخووتین غیر ملکی تعاون کے تکنیکی معاملات کے نگران تھے۔ اْن کا عہدہ چھوڑنے کی کوئی وجہ صدر کے ترجمان نے نہیں بتائی۔ موروزوف کی جگہ روسی صدر نے تتیانا وورونوفا کو مقرر کیا ہے جبکہ بولخووتین کی جگہ کسی کی فی الحال تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :