حکومت کا سروسز ریفارز کمیشن کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ ، کمیشن کا مقصد پاکستان کی بیورو کریسی کو موجودہ حالا ت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ، یو این ڈی پی مالی معاونت فراہم کرے گا

منگل 24 مارچ 2015 10:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء ) حکومت نے سروسز ریفارمز کمیشن کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس کمیشن کا مقصد پاکستان کی بیورو کریسی کو موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے قیام اور مقاصد کے حصول میں اقوام متحدہ کا ادارہ یو این ڈی پی مالی معاونت فراہم کرے گا ماضی میں بھی سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت العباد کی سربراہی میں کمیشن بنایا گیا تھا جس کی سفارشات پر تاحال عمل نہیں ہوا موجودہ حکومت نے اب دوبارہ فیصلہ کیا ہے کہ سروسز ریفارمز کمیشن تشکیل دے کر بیورو کریسی کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے اور بیورو کریسی میں جاری کرپشن کو روکنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :