23 مارچ کو پرامن پریڈ:ثابت ہوگیا دہشت گردی کیخلاف حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، نواز شریف،کراچی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ صورت حال بہتر ہو رہی ہے ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا،حکومت کو لوڈشیڈنگ ورثے میں ملی ہے جلد قابو پا لیں گے ،مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو،وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے میں سبسڈی کے حوالے سے زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 25 مارچ 2015 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو پرامن پریڈ سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں ،کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صورت حال بہتری آرہی ہے ،ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم نے گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارروال اور حافظ آباد سے آئے ہوئے رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ،ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور مسائل سے بھی آگاہ کیا اور زراعت کے شعبے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے وزیر اعظم کو بتایا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کسانوں کو زراعت کے شعبے میں سبسڈی دینے کے حوالے سے زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ دیگر کمیٹی ارکان میں خرم دستگیر،دانیال عزیز،ناصر دانیال، سکندر بوسن اور ایم ڈی زراعت شامل ہیں جو تمام صورتحال کا جائزہ لیکر وزیر اعظم کو زراعت کے شعبے میں سبسڈی اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال زراعت وافر مقدار پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو ان کا جائز حق ضرور ملنا چاہیے، حکومت زراعت میں لاگت کی کمی کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے ،حکومت نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کراچی آپریشن شروع کیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 20 نکاتی ایجنڈا تشکیل دیا ہے ،کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صورت حال بہتر ہو رہی ہے ، ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اورنیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آمرانہ دور میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پروان چڑھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پرامن پریڈ کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششیں رنگ لارہی ہے،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،کسی بھی محکمے میں کسی بھی سطح پر کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو قریب لانے کے لئے ملک بھر میں موٹرویز بنا رہے ہیں ،لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان چار رویہ موٹرویز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،چین کے تعاون سے خنجراب سے گوادر شاہراہ منصوبے پر کام کررہے ہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ حکومت کو ورثے میں ملی ہے اس پر جلد از جلد قابو پا لیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔

اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے صورت حال میں بہتری آئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے حکومت کو عوام میں بھر پور پذیرائی حاصل ہو ری ہے ، ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ دیگر مسائل سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جلد ارکان قومی اسمبلی کے علاقوں کا دورہ کروں گا اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے فنڈز جاری کروں گا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :