لاہور ہائیکورٹ، شریف برادارن کے قریبی عزیز کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کا حکم

بدھ 25 مارچ 2015 07:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادارن کے قریبی عزیز کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر اللہ خان خاکوانی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار شہناز لطیف کے وکیل نے بتایا کہ اتفاق برادرز کے اثاثوں کی تقسیم میں ان کا جعلی دستخط کے ساتھ بیان حلفی جمع کروایا گیا، جس کی بناء پر لاہور ہائیکورٹ نے اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں خارج کر دی تھی یوسف عزیز نے میرے جعلی دستخط سے عدالت کے ساتھ فراڈ کیا،سیشن جج نے یوسف عزیز کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروانے کے احکامات جاری کیے مگر عمل درآمد نہیں ہو سکا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد یوسف عزیز کیخلاف قانون کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا،اور سی سی پی او لاہور کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ قائم کرنے کا حکم دے د یا۔

متعلقہ عنوان :