فیصل آباد، زبردستی دکانیں بند کرانے ،توڑپھوڑ اورخوف وہراس پھیلانے کے الزام میں سنی اتحادکونسل کے متعددافرادکے خلاف مقدمہ درج

بدھ 25 مارچ 2015 07:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)فیصل آبادپولیس نے زبردستی دکانیں بندکرانے ،توڑپھوڑکرنے اورخوف وہراس پھیلانے کے الزام میں پاکستان سنی اتحادکونسل کے متعددافرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آرسربمہرکردیاہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان سنی اتحادکونسل میں آج فیصل آبادمیں صاحبزادہ حامدرضاکی قیادت میں حکومت کے خلاف مساجدمیں لوڈسپیکرپرپابندی اوردیگرمطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس نکالا۔

اس دوران سنی اتحادکونسل کے کارکنان نے مختلف بازاروں کی دکانوں کی توڑپھوڑکی اوربعض مقامات پردکانداروں اورسنی اتحادکونسل کے مسلح ڈنڈابردارکارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔چنانچہ پولیس نے خوف وہراس پھیلانے ،تشددکرنے اورزبردستی دکانیں بندکرانے کے الزام میں سنی اتحادکونسل کے چیئرمین حامدرضااوراس کے مدرسے کے طلباء کے علاوہ کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ،پولیس اوردیگرمختلف اداروں نے مسلح افرادکی تصاویرکے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کافیصلہ کیاہے ،چنانچہ سینکڑوں افرادمقدمات درج کرنے کے بعدروپوش ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں تصادم کرنے اوردکانوں کوزبردستی بندکرانے اورلوگوں کوزخمی کرنے کے الزام میں ملوث افرادکوگرفتارکرلیاجائیگا

متعلقہ عنوان :