قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 184اور قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا بل پیش ، دونوں ترمیمی بلوں کو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 07:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایاز سومرو نے قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 184اور قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا بل پیش کردیا ۔قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر دونوں ترمیمی بلوں کو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو نے آئین میں ترمیمی بل آرٹیکل 184اور قومی احساب آرڈیننس 1999ء میں ترمیمی بل پیش کیا جس میں انہوں نے تجویز پیش کی ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 184میں صرف ایک جج کو سوموٹو ایکشن لینے کا اختیار ہے جس کو تبدیل کرکے لارجر بینچ کی شکل میں لایا جائے دوسرے بل میں قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کیلئے بل پیش کیا گیا جس میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس میں تبدیلی لا کر اور قومی احتساب بیورو میں کمیشن آفیسر تعینات کئے جائیں ایوان نے دونوں بلوں کو متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :