دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف،کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے امن بے حد ضروری ہے ۔ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع کیا ۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ دہشت گردوں کو جلد شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔ توانائی کے بحران کے خاتمے ، معیشت کی بہتری اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدت پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ ملک میں رواداری کی سیاست کو اپنایا ہے اور تمام ایشوز پر پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، تقریب ،اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 26 مارچ 2015 01:34
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ شروع کی گئی ہے ، اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے امن بے حد ضروری ہے ۔ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع کیا ۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔
دہشت گرد ملک کے کسی بھی علاقے میں چھپے ہوئے ہوں ، دہشت گردوں کو جلد شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی سمیت ملک کے جن علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے ، وہ جاری رکھا جائے گا ۔ توانائی کے بحران کے خاتمے ، معیشت کی بہتری اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدت پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔(جاری ہے)
تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔
ملک میں رواداری کی سیاست کو اپنایا ہے اور تمام ایشوز پر پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ وہ وقت قریب ہے ، جب ملک سے نہ صرف مسائل کا خاتمہ ہو گا بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی اے ایف آڈیٹوریم میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ٹاپ لسٹ کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، چیئرمین نجکاری بورڈ مفتاح اسماعیل ، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر اعجازی ، کراچی اسٹاک ایکسچینج منیر اے کمال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم نے ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ۔ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ ہم ماضی کی داستانوں میں جانا نہیں چاہتے ۔ اس وقت ہمارا مقصد اپنے منشور کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں اور مختلف عالمی اداروں نے اس کو سراہا ہے ۔ انہوں نے توانائی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت توانائی کا بحران ہے ۔ ماضی میں توانائی اور پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ توانائی اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے ہم 25 سالہ طویل المدت پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ قلیل اور طویل المدت پالیسیوں کے باعث ان مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے ، پانی سے بجلی پیدا کرنے ، کوئلے اور قدرتی مائع گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔ ملک میں بڑے ڈیمز بنائے جا رہے ہیں ۔ جن میں دیا میر بھاشا ، داسو اور پونجی ڈیمز شامل ہیں ۔ ان پر کام جاری ہے ۔ ان ڈیمز سے نہ صرف بجلی حاصل ہو گی بلکہ پانی کو بھی ذخیرہ کیا جا سکے گا بلکہ بنجر زمینیں دوبارہ کاشت کے قابل ہو سکیں گے ، جس سے زراعت ترقی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد ہی مختلف ذرائع سے 15 سے 17 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو جائے گی ۔ بجلی اور گیس ہو گی تو ملک کی معیشت بہتر ہو گی اور روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ دہشت گردی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ ہم نے پہلے اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کیے ۔ تاہم جب مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تو پھر آپریشن کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے ۔ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ۔ انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔ وہ چاروں صوبوں سمیت جس علاقے میں بھی ہوں گے ، انہیں ختم کیا جائے گا اور اس حوالے سے آخری حد تک جائیں گے ۔ ہمار عزم ہے کہ ہم دہشت گردی سے ملک کو نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر بھی مسلح گروہوں کے خلاف کارورائی جاری ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم نے 20 نکاتی قومی ایکشن پلان بنایا ہے ، جس پر چاروں صوبوں میں عمل ہو رہا ہے اور ہماری حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی ہے ۔ جو آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی ۔ کراچی کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کا آغاز ستمبر 2013ء میں کیا گیا ۔ اس حوالے سے سندھ حکومت اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیوں کی بحالی کے امن بہت ضروری ہے ۔ کراچی میں آپریشن سے لوگوں کو اطمینان حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور وہ وقت جلد آنے والا ہے کہ جب کراچی سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ کراچی کو بڑھنا ہے تو یہاں امن بہت ضروری ہے۔ اس کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی۔ کراچی میں ترقی نہیں ہوگی تو پاکستان میں بھی ترقی نہیں ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ کراچی میں آخری جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن اور آپریشن کے معاملے پر سندھ حکومت ہمارے ساتھ ہے اور ہم مل کر اس شہر کی ترقی اور قیام امن کے لیے کام کر رہے ہیں اور کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ ملک کے سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک میں رواداری کی سیاست کی بنیاد ڈالی ہے اور 2013ء کے انتخابات کے بعد آئینی طریقے سے حکومت میں تبدیلی کا مرحلہ مکمل ہوا ۔ نئے صدر اور وزیر اعظم آئے اور سابق صدر اور وزیر اعظم رخصت ہوئے ۔ اس عمل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ۔ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے ۔ ہندوستان اور افغانستان سے ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور انہیں مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں ۔ افغانستان کے ساتھ تعقلقات میں بہتری سے خطے کے امن واستحکام میں مدد ملے گی ۔ معیشت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری بہترین معاشی پالیسی کے باعث ملک کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے ، جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں ڈالر کا ملک کو نقصان ہوا ۔ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ شروع کی گئی ہے ، اس کو نہ صرف مکمل کریں گے بلکہ دہشت گردوں کو بھرپور شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے جائیں گے ، جن لوگوں نے ہم پر یہ جنگ مسلط کی ہے ، ان کو شکست ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام اداروں کی کارکردگی کو ٹھیک کیا جائے گا ۔ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن تحفظ اور مراعات دیں گے ۔ برآمدات کو بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے پر کام شروع ہو گیا ہے ، جو لاہور تک بڑھائی جائے گی ۔ ہزارہ موٹروے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ بلوچستان کو بھی ترقی دیں گے ۔ گوادر سے نوابشاہ اور گوادر سے ایران تک لائنیں بچھائی جائیں گی ۔ ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قلت کا خاتمہ ہو گا ۔ بجلی اور گیس کی قلت ختم کریں گے بلکہ انہیں سستا بھی کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے تقریب میں 25 ٹاپ لسٹ کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے ۔ اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین مینر اے کمال نے اپنے خطاب میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کا شمار دنیا کے بڑے اسٹاک ایکسچینج میں ہوتا ہے اور مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ادھر وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کا امن لے کر رہیں گے ۔ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وفاقی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی اے ایف بیس فیصل پر امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، چیف سیکرٹری صدیق میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان شریک نہیں ہوئے ۔ وہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس گورنر ہاوٴس آ گئے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کراچی کے امن وامان سے متعلق صورت حال کا اجلاس گورنر ہاوٴس یا وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے بجائے کسی اور مقام منعقد کیا گیا ہے اور امن وامان کے اجلاس میں گورنر سندھ شریک نہیں ہوئے ہیں ۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے وزیر اعظم کو کراچی میں امن وامان کی صورت حال اور جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تفصیلی طور پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقے میں چھاپے اور وہاں سے پکڑے جانے والے اہم ملزمان کی گرفتاریوں ، تفتیش ، عدالتوں میں ان ملزمان کو پیش کرنے ، مختلف تھانوں میں درج مقدمات ، اسلحہ کی برآمدگی ، کراچی میں بیریئر ہٹانے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاوٴن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو مکمل بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کراچی آپریشن کے باعث حالیہ دنوں میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کا دائرہ کار صوبوں کے دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے گا اور جو دہشت گرد اس آپریشن کے باعث ملک کے دیگر علاقوں میں فرار ہو گئے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے بھی دیگر صوبائی حکومتوں ، خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اجلاس میں طے کیاگیا کہ جرائم پیشہ عناصر یا ان کی سرپرستی کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو ان کو بلا تفریق ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کراچی اور صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ کوئی دہشت گرد فرار نہ ہو سکے ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کو مزید موثر بنایا جائے گا اور جلد از جلد ان ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے ۔ جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کراچی کی روشنیوں کیلئے امن کی بحالی ضروری ہے، شہر میں جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے امن کے آخری دشمن کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،کراچی کا امن ہر صورتحال میں واپس لے کر رہونگا۔ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نواز شریف نے شہر میں جرائم کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بریفنگ دی۔ ریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی پولیس نے91دن میں نفرت انگیزلٹریچررکھنے پر4افرادپرمقدمات بنائے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے جھنڈیاں اوروال چاکنگ ختم کی گئی،بریفنگ میں دہشتگردوں اورجرائم پیشہ افرادکی گرفتاریوں اوربرآمدہتھیاروں کی تفصیلات،رینجرز،پولیس،انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی اورمانیٹرنگ کی تفصیلات ،کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام اور مقدمات سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں کر اچی پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق کراچی میں91دن میں کالعدم تنظیموں کیخلاف7ہزار197کارروائیاں ہوئیں،369 پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے56 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں کاتعلق القاعدہ،تحریک طالبان، لشکرجھنگوی ،سپاہ صحابہ سے ہے،91دن میں فرقہ ورانہ ،جہادی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے18 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 26 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہاں ،چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کردی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے پیش کردیا
-
سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، 2 کی پھانسی عین وقت پر رک گئی،سکھر میں 2،میانوالی،کوٹ لکھپت ، بہاولپور اور ساہیوال ،میں 1،1 قیدی کو ہ دار پر لٹکایا گیا،سزائے موت ... مزید
-
7سال بعد پریڈ کا انعقاد دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کا عکاس ہے،صدر مملکت،پریڈ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،ممنون حسین کا ظہرانہ کی تقریب سے خطاب
-
جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کواردومیں نوٹس بھجوانے کی تجویزمنظورکر دیں، باقاعدہ احکامات جاری کرد ئیے
-
گورنر سندھ کی دوڑ میں بڑے نام شامل‘ لابیاں سرگرم ہوگئیں
-
خیرپور کے قریب روڈ حادثے میں خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی، امدادی کارروائیوں میں تاخیر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت سیاسی مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس
-
” الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل“،سپریم کورٹ نے( ن) لیگ کے رکن اسمبلی حامد حمید کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی،فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زرداری سے ملاقات،وزیر اعظم سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
-
سندھ حکومت کا مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کیلئے 2ہزار ہندو اور عیسائی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کا فیصلہ،300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑگرانٹ کی منظوری
-
خواجہ سعد رفیق نے 10 کوچز کی مرمت کو انتہائی ناقص قرار دیدیا،مرمت کیلئے دوبارہ بھجوا دیا،ایک کوچز کی مرمت پر40 لاکھ خرچ آیا ،ناقص کارکردگی پر افسران کو جواب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق،124 کوچز کو مرمت ... مزید
-
سندھ رینجرزکاکراچی کی جیلوں میں قیدمجرموں کے ردوبدل کے خدشات کااظہار،نادراکی ابتدائی تحقیقات میں چارقیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
-
وزیر مملکت پانی و بجلی نے فرائض سے غفلت پر لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں کو معطل کر دیا،واپڈا میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عابد شیر علی کا قصور میں کھلی کچہری سے خطاب
-
قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق اور نفیسہ شاہ کے درمیان قواعد کی تشریح کے معاملے پر جھڑپ، (ن) لیگی نو منتخب رکن شذرہ منصب علی کو قواعد کے منافی فلور دیاگیا ،پی پی کی رکن کاسپیکر پر الزام ، اعلیٰ تعلیم ... مزید
-
سانحہ یوحنا آباد‘ ویڈیو کی مدد سے دو افراد کو زندہ جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 80افراد گرفتار
-
کراچی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مبینہ ملزم کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کے دوران تفتیش اہم انکشافات
-
الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31مار چ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت دیدی
-
ایم کیو ایم کو تحلیل اور الطاف حسین سمیت مرکزی رہنماؤں کے خلاف کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دا ئر
-
ماڈل آیان علی کی گرفتاری،منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا
-
لاہور،معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
-
وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کو واضح پیغام،اجلاس میں گورنر کو نہیں بلایا
-
عالمی دباؤ مسترد ،چین کا عورتوں کے حقوق کی کارکنوں کو رہا کرنے سے انکار
-
مخدوش صوتحال، مصر نے عدن میں سفارت خانہ خالی کردیا ، سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
-
افغانستان میں جمہوریت کا فروغ، امریکی فوج اور اتحادیوں کا مرہون منت ہے ،صدر اشرف غنی
-
فرانسو اولاند ، مر کل اور ہسپانوی وزیراعظم کا جہاز کی جائے حادثہ کا دورہ
-
جہاز حادثے میں 16 طلبہ کی ہلاکت پر جرمن اسکول میں سوگ
-
افغان صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک ،30زخمی
-
بدعنوانی کے الزام میں یوکرائن میں دو حکومتی عہدیدار گرفتار
-
اٹلی، ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جہادی بھرتی کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
-
بھا رت : فوجی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ لاپتہ، لاپتہ 2 پائلٹوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا
-
دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف،کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے امن بے حد ضروری ہے ۔ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع ... مزید
-
کراچی، عامر خان سمیت 29ملزمان سے جے آئی ٹی تفتیش کریگی
-
نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کو ہم نے ختم کردیا ہے عمران خان ، آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیر میں ہوں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ ہر گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں، میرپور میں ایئرپورٹ بنانے ... مزید
-
خیبر اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں، 46 دہشت گرد ہلاک
-
حکومت کا یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں ،صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،عسکری ونگ کی حا مل سیا سی جما عتو ں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،خواجہ آصف، ریاست قانون کے دائرہ کار ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں چینی وزیر خا رجہ سے ملاقات،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں ... مزید
-
راولپنڈی ،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے امریکی ڈپٹی کمانڈر سینٹکام وائس ایڈمرل مارکس فوکس کی چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ ملاقات ،وفد میں امریکی سفارتخانے کے کنٹرول آفیسر اور ایگزیکٹو ... مزید
-
پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے ،جام کمال، گوادر ، ایران 80 کلو میٹر ملانے والا پائپ لائن کا حصہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے پر مکمل ہو گا ،اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران ... مزید
-
قطر سے ایل این جی درآمد کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا ، شاہد خاقان عباسی ،ایل این جی کی قیمت بارے حقائق نہیں چھپائیں گے ، حتمی فیصلہ ہونے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا ،31 مارچ کو ایل این جی کی پہلی ... مزید
-
سیاسی استحکام اور انتخابات میں دھاندلیوں کے خاتمے کے لئے وسیع بنیادوں پر انتخابی اصلاحات کی جائیں،آصف زرداری ،امید ہے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے تنازعات اور دھرنا سیاست ختم اور پی ٹی آئی کے اراکین ... مزید
-
موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کرنا قوم کے لیے خوشخبری ہے، اسحاق ڈار ، ریٹنگ کو مستحکم رکھنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، نیک نیتی اور ثابت قدمی کے ساتھ حکومت نے پاکستان کو نہ صرف ڈیفالٹ ... مزید
-
چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے، حکام اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کاشیڈول طے پاگیا
-
پاک، امریکا فوجی مشقیں موسم خزاں میں ہوں گی،امریکی سینٹرل کمانڈ،مشقیں بحری، بری،فضائی اور اسپیشل آپریشن پرمشتمل ہوں گی،حکام
-
لندن: یوم پاکستان کی تقریب، ملالہ کیلئے ستارہ جرات ایوارڈ، اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہو ں ، ملالہ یوسف زئی
-
برطانیہ سے سکار ٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم آئندہ دوروز میں پاکستان آئے گی،صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرائے گی،تین افسران پر مشتمل اس ٹیم کی سربراہی ایک خاتون آفیسر کر رہی ہیں
-
پولیو کا خاتمہ، بل گیٹس فاونڈیشن خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، بل گیٹس،صحت کے سیٹلائٹ نظام کیلئے بل گیٹس کا عمران خان کو خط
-
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں واقع پالی ڈیپ سے تیل کے ذخائر دریافت ، 1095بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہوگی،سوگری میں ملنے والے گیس کے ذخائر کو22 طویل پائپ لائن کے زریعے دکن فیلڈ کے ساتھ ملا دیا ... مزید
-
ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی، بنکوں کے ذریعے ترسیلاب زر کی وصولی کیلئے رعایتوں کا اعلان ،200امریکی ڈالر بھجوانے پر20ریال چارج کئے جائیں گے
-
کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو ممکنہ طور پر پیش کی جانیوالی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں، پولیس مقابلوں میں دو سو سے زائد جرائم پیشہ اور 895 ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.