نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کو ہم نے ختم کردیا ہے عمران خان ، آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیر میں ہوں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ ہر گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں، میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتا ہوں، ہم ثابت کریں گے نواز شریف دھاندلی کرکے اقتدار میں آیا تھا،نشاء اللہ فتح ہماری ہوگی، جلد پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں،میرپو رکے لوگوں سے کہتا ہوں آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے، 29مارچ کو بیرسٹر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب
جمعرات 26 مارچ 2015 01:34
میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے آزادکشمیر کے اندر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو نواز شریف اور زرداری کی مک مکا سیاست کو ختم کرنے کیلئے کھڑا کیا ہے۔ 29مارچ کو بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ خاص طور پر خواتین کو کہتا ہوں کہ وہ 29مارچ کو گھروں سے باہر نکلیں۔
اصل انقلاب خواتین ہی لاتی ہیں۔ آزادکشمیر کے اندر ہم اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیر میں ہوں گے۔ ہم ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ ہر گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتا ہوں۔ کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے مطالبے پر سنجیدگی سے سوچوں گا۔(جاری ہے)
اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کی تعمیر ضرور ہوگی۔
اس کے علاوہ میرپور کے لوگوں سے اس بات پر بھی وعدہ لیتا ہوں کہ آپ ایسے شخص کو ووٹ نہ دیں جس کی جائیداد اور جس کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہو۔ نواز شریف زرداری کے اربوں روپے بیرون ملک پڑے ہیں جبکہ اقتدار یہ پاکستان میں کرتے ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کو ہم نے ختم کردیا ہے۔ میرپور کے لوگوں کا جنون اور ولولہ دیکھ کر اس بات کا یقین ہوگیا کہ 29مارچ کو بیرسٹر سلطان محمود چودھری واضح ووٹوں سے جیتیں گے۔ لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ خوف اور ڈر سے نکلیں۔ اپنے حقوق کو چھین کر لیں۔ میں میرپور کے لوگوں سے 40سال سے مل رہا ہوں۔ میرپور کے لوگوں نے برطانیہ میں جا کر محنت مزدوری کی۔ اپنے خون پسینے کی کمائی یہاں بھیجتے ہیں۔ جبکہ یہاں پر ایک کرپٹ مافیا اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا ہوا ہے جو ملکی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں ہونے دیتا جس کے نتیجے میں غریب‘ غریب سے غریب تر ہورہے ہیں۔ ہم اس فرسودہ نظام کو ختم کریں گے۔ پولیس کا نظام بہتر کریں گے تاکہ پولیس سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کرے۔ پاکستان میں جوڈیشل کمیشن بننے والی ہے۔ ہم ثابت کریں گے کہ نواز شریف دھاندلی کرکے اقتدار میں آیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دھاندلی کی تحقیقات ہونے جا رہی ہے۔ انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی اور جلد پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں۔ میرپو رکے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار عمران خان نے میرپور میں کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے ایک بہت بڑے عظیم الشان انتخابی جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میرپور کا یہ جلسہ قائد اعظم اسٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوا جس میں لوگوں کی تعداد ہزاروں میں نہ تھی بلکہ لاکھوں میں تھی۔ قائد اعظم اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی چاروں اطراف کی سڑکات پر لوگوں کااس قدر ہجوم تھا کہ تاحد نظر انسانوں کے سر نظر آرہے تھے۔ سڑکوں پر چلنا تو درکنار، کھڑا ہونا مشکل تھا۔ جلسہ کے اختتام پر پورے شہر میں ٹریفک جام ہوگیا۔ انتخابی جلسے سے کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمودد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مجید حکومت،سندھ حکومت، پنجاب حکومت تمام تر وسائل کے ساتھ میرپور کے اندر تحریک انصاف کے مدِ مقابل ہیں۔ 48دنوں سے آزادکشمیر کا وزیراعظم امور حکومت کو چھوڑ کر اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں۔ پیسے، عہدے اور سرکاری وسائل کا استعمال کرکے ووٹ خریدے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مخالفین کے قدم جم نہیں پا رہے کیونکہ میرپو رکے غیور لوگوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ میرپور کے سپوت کا سیاسی قتل نہیں ہونے دیں گے۔ میں نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور یورپی ممالک پر مودی کا گھناؤنا کردار بے نقاب کیا اس لیے بھارتی وزیراعظم مودی بھی مجھے ہرانا چاہتا ہے۔ 29مارچ کو ہونے والا ضمنی الیکشن آزادکشمیر کی آئندہ سیاسی نقشے کا تعین کرے گا۔ آج جس ولولے اور جس جوش سے اہلیان میرپور نے میرے قائد عمران خان کا استقبال کیا ہے۔ اُس پر میرپور کے لوگوں کا مشکور ہوں۔ عمران خان کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کے اندر اب سونامی کا رستہ کوئی روک نہیں سکتا۔ ہم عمران خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر اقتدار پر قابض چوروں، ٹھگوں اور لٹیروں کا کڑا احتساب کریں گے۔ جلسہ سے سینئر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ کو ووٹوں کی صندوقڑیاں ایسے بھر دیں جیسے ساون کی بارش منگلا ڈیم کو بھر دیتی ہے۔ آج میرپور کے اندر آکر عوام کے تیور دیکھ کر پتہ چلا کہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری الیکشن جیت چکا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جیت اصل میں کرپشن سے لتھڑے ہوئے حکمرانوں کی شکست کا اعلان ہوگی۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی آزادکشمیر کے اندر کامیابی کے بعد سونامی پورے آزادکشمیر میں پھیل جائے گا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم برسرِ اقتدار آکر نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع مہیا کریں گے۔ میرپور کے فیصلے اسلام آباد کے ٹھنڈے کمروں میں نہیں ہوں گے۔ بلکہ میرپور کے فیصلے میرپور میں ہونگے۔ تحریک انصاف برسرِ اقتدار آکر غریب لوگوں کی حالت زار بدل ڈالے گی۔ تحریک انصاف آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر چودھری ظفر انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس انداز میں میرپور کے لوگوں نے عمران خان کا استقبال کیا ہے اُس کی مثال آزادکشمیر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہمارے مخالفین سونامی کا طوفان دیکھ دلیں۔ اسی طوفان میں کرپشن کے محلات غرقاب ہوں گے۔ 29مارچ کو بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی کامیابی میں اب کوئی شق و شبہ باقی نہیں بچا۔ انتخابی جلسے سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، جہانگیر ترین سرور، اعظم سواتی، سردار امتیاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 26 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہاں ،چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کردی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے پیش کردیا
-
سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، 2 کی پھانسی عین وقت پر رک گئی،سکھر میں 2،میانوالی،کوٹ لکھپت ، بہاولپور اور ساہیوال ،میں 1،1 قیدی کو ہ دار پر لٹکایا گیا،سزائے موت ... مزید
-
7سال بعد پریڈ کا انعقاد دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کا عکاس ہے،صدر مملکت،پریڈ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،ممنون حسین کا ظہرانہ کی تقریب سے خطاب
-
جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کواردومیں نوٹس بھجوانے کی تجویزمنظورکر دیں، باقاعدہ احکامات جاری کرد ئیے
-
گورنر سندھ کی دوڑ میں بڑے نام شامل‘ لابیاں سرگرم ہوگئیں
-
خیرپور کے قریب روڈ حادثے میں خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی، امدادی کارروائیوں میں تاخیر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت سیاسی مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس
-
” الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل“،سپریم کورٹ نے( ن) لیگ کے رکن اسمبلی حامد حمید کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی،فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زرداری سے ملاقات،وزیر اعظم سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
-
سندھ حکومت کا مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کیلئے 2ہزار ہندو اور عیسائی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کا فیصلہ،300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑگرانٹ کی منظوری
-
خواجہ سعد رفیق نے 10 کوچز کی مرمت کو انتہائی ناقص قرار دیدیا،مرمت کیلئے دوبارہ بھجوا دیا،ایک کوچز کی مرمت پر40 لاکھ خرچ آیا ،ناقص کارکردگی پر افسران کو جواب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق،124 کوچز کو مرمت ... مزید
-
سندھ رینجرزکاکراچی کی جیلوں میں قیدمجرموں کے ردوبدل کے خدشات کااظہار،نادراکی ابتدائی تحقیقات میں چارقیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
-
وزیر مملکت پانی و بجلی نے فرائض سے غفلت پر لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں کو معطل کر دیا،واپڈا میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عابد شیر علی کا قصور میں کھلی کچہری سے خطاب
-
قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق اور نفیسہ شاہ کے درمیان قواعد کی تشریح کے معاملے پر جھڑپ، (ن) لیگی نو منتخب رکن شذرہ منصب علی کو قواعد کے منافی فلور دیاگیا ،پی پی کی رکن کاسپیکر پر الزام ، اعلیٰ تعلیم ... مزید
-
سانحہ یوحنا آباد‘ ویڈیو کی مدد سے دو افراد کو زندہ جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 80افراد گرفتار
-
کراچی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مبینہ ملزم کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کے دوران تفتیش اہم انکشافات
-
الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31مار چ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت دیدی
-
ایم کیو ایم کو تحلیل اور الطاف حسین سمیت مرکزی رہنماؤں کے خلاف کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دا ئر
-
ماڈل آیان علی کی گرفتاری،منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا
-
لاہور،معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
-
وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کو واضح پیغام،اجلاس میں گورنر کو نہیں بلایا
-
عالمی دباؤ مسترد ،چین کا عورتوں کے حقوق کی کارکنوں کو رہا کرنے سے انکار
-
مخدوش صوتحال، مصر نے عدن میں سفارت خانہ خالی کردیا ، سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
-
افغانستان میں جمہوریت کا فروغ، امریکی فوج اور اتحادیوں کا مرہون منت ہے ،صدر اشرف غنی
-
فرانسو اولاند ، مر کل اور ہسپانوی وزیراعظم کا جہاز کی جائے حادثہ کا دورہ
-
جہاز حادثے میں 16 طلبہ کی ہلاکت پر جرمن اسکول میں سوگ
-
افغان صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک ،30زخمی
-
بدعنوانی کے الزام میں یوکرائن میں دو حکومتی عہدیدار گرفتار
-
اٹلی، ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جہادی بھرتی کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
-
بھا رت : فوجی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ لاپتہ، لاپتہ 2 پائلٹوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا
-
دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف،کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے امن بے حد ضروری ہے ۔ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع ... مزید
-
کراچی، عامر خان سمیت 29ملزمان سے جے آئی ٹی تفتیش کریگی
-
نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کو ہم نے ختم کردیا ہے عمران خان ، آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیر میں ہوں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ ہر گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں، میرپور میں ایئرپورٹ بنانے ... مزید
-
خیبر اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں، 46 دہشت گرد ہلاک
-
حکومت کا یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں ،صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،عسکری ونگ کی حا مل سیا سی جما عتو ں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،خواجہ آصف، ریاست قانون کے دائرہ کار ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں چینی وزیر خا رجہ سے ملاقات،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں ... مزید
-
راولپنڈی ،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے امریکی ڈپٹی کمانڈر سینٹکام وائس ایڈمرل مارکس فوکس کی چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ ملاقات ،وفد میں امریکی سفارتخانے کے کنٹرول آفیسر اور ایگزیکٹو ... مزید
-
پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے ،جام کمال، گوادر ، ایران 80 کلو میٹر ملانے والا پائپ لائن کا حصہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے پر مکمل ہو گا ،اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران ... مزید
-
قطر سے ایل این جی درآمد کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا ، شاہد خاقان عباسی ،ایل این جی کی قیمت بارے حقائق نہیں چھپائیں گے ، حتمی فیصلہ ہونے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا ،31 مارچ کو ایل این جی کی پہلی ... مزید
-
سیاسی استحکام اور انتخابات میں دھاندلیوں کے خاتمے کے لئے وسیع بنیادوں پر انتخابی اصلاحات کی جائیں،آصف زرداری ،امید ہے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے تنازعات اور دھرنا سیاست ختم اور پی ٹی آئی کے اراکین ... مزید
-
موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کرنا قوم کے لیے خوشخبری ہے، اسحاق ڈار ، ریٹنگ کو مستحکم رکھنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، نیک نیتی اور ثابت قدمی کے ساتھ حکومت نے پاکستان کو نہ صرف ڈیفالٹ ... مزید
-
چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے، حکام اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کاشیڈول طے پاگیا
-
پاک، امریکا فوجی مشقیں موسم خزاں میں ہوں گی،امریکی سینٹرل کمانڈ،مشقیں بحری، بری،فضائی اور اسپیشل آپریشن پرمشتمل ہوں گی،حکام
-
لندن: یوم پاکستان کی تقریب، ملالہ کیلئے ستارہ جرات ایوارڈ، اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہو ں ، ملالہ یوسف زئی
-
برطانیہ سے سکار ٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم آئندہ دوروز میں پاکستان آئے گی،صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرائے گی،تین افسران پر مشتمل اس ٹیم کی سربراہی ایک خاتون آفیسر کر رہی ہیں
-
پولیو کا خاتمہ، بل گیٹس فاونڈیشن خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، بل گیٹس،صحت کے سیٹلائٹ نظام کیلئے بل گیٹس کا عمران خان کو خط
-
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں واقع پالی ڈیپ سے تیل کے ذخائر دریافت ، 1095بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہوگی،سوگری میں ملنے والے گیس کے ذخائر کو22 طویل پائپ لائن کے زریعے دکن فیلڈ کے ساتھ ملا دیا ... مزید
-
ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی، بنکوں کے ذریعے ترسیلاب زر کی وصولی کیلئے رعایتوں کا اعلان ،200امریکی ڈالر بھجوانے پر20ریال چارج کئے جائیں گے
-
کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو ممکنہ طور پر پیش کی جانیوالی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں، پولیس مقابلوں میں دو سو سے زائد جرائم پیشہ اور 895 ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.