چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے، حکام اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کاشیڈول طے پاگیا

جمعرات 26 مارچ 2015 01:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے ،11اپریل کوحکام اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،چینی صدرژی جنگ پنگ کے دورہ پاکستان کاشیڈول طے پاگیاہے ،چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے پاکستان آئیں گے ،ژی جنگ پنگ11اپریل کوصدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوردیگراعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،جن میں دوطرفہ امور،پاک چین تعلقات ،افغان امورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا،چینی صدرکے دورے کے دوران اہم منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت اورمعاہدوں پردستخط کریں گے۔

متعلقہ عنوان :